ڈیجیٹل اصلاحات نتائج:اکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
7 نومبر 2026

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اکتوبر 2026 کے دوران ریکارڈ 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 794 ہو گئی ہے اور 99.9 فیصد رجسٹریشن آن لائن مکمل ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں میں 55.4 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 41.6 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب میں 2663، اسلام آباد میں 934، سندھ میں 751 اور خیبرپختونخوا میں 382 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق اکتوبر میں سب سے زیادہ آئی ٹی میں 991 اور ٹریڈنگ میں 767 جبکہ سروسز میں 594 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین