پشاور رنگ روڈ کی بحالی، تجاوزات کےخلاف آپریشن تیزI

پشاور (ویب ڈیسک)
8 نومبر 2026

پشاورضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور رنگ روڈ کے مختلف حصوں کی تزئین و آرائش اور سڑک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کی سیاسی سرپرستی میں رنگ روڈ کے ایک حصے میں موجود مکانات کو ہٹانے نہیں دیا جا رہا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 13 سال کے دوران سیاسی سرپرستی میں قبضہ مافیا کی غیر قانونی تعمیرات سے پشاور رنگ روڈ کو نقصان پہنچا اور خوبصورتی متاثر ہوئی۔

خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق پشاور رنگ روڈ پر قبضہ مافیا کی تعمیرات سے اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھا، ضلعی انتظامیہ ان تعمیرات کو ہٹانے کے لیے قانونی اقدامات کر رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین