راولپنڈی (ویب ڈیسک)
8 نومبر 2026
برطانیہ کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر 52 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ نے 10 لاکھ روپے لے کر جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ نے شادی کے ذریعے برطانیہ کا ویزا دلوانے کا وعدہ کیا اور جعلی نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ سے 20 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں، باقی رقم کی بازیابی اور دیگر افراد کے کردار کے تعین کے لئے پوچھ گچھ کررہےہیں۔































