وفاقی آئینی عدالت کا وراثت سے متعلق اہم فیصلہ، چچا زاد بھائی کا دعویٰ درست قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
17 نومبر 2026

وفاقی آئینی عدالت نے وراثت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر کے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں۔ گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا۔

عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اس کے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتی اور محض ریونیو انٹریز یا فارملٹیز سے اصل حق تبدیل نہیں ہوتا۔ عدالت کے مطابق جائیداد کی تقسیم اسلامی قانونِ وراثت اور مقررہ قانونی زمروں کے تحت ہوگی۔

آئینی عدالت نے واضح کیا کہ وراثت میں قرابت داری اور خونی رشتے کا اکیلے اطلاق نہیں ہوتا، اور جائیداد کی تقسیم میں مرد حقدار نہ ہو تو قریبی رشتہ دار (کزن) خودبخود حقدار نہیں بن جاتا۔

فیصلے کے مطابق بیوہ اور بہنوں کے حصے کے بعد بچنے والی جائیداد پر عصبہ (مرد رشتہ دار) کا حق ہوگا، اور قانونی عصبہ کی موجودگی میں ‘رد’ کا اصول نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقررہ حصص کی تقسیم کے بعد ایک بقیہ حصہ چچا زاد بھائی کا بنے گا۔

آئینی عدالت نے وراثت کے مقدمے میں چچا زاد بھائی کا دعویٰ درست قرار دے دیا۔ مقدمہ میں شہری محمد اصغر کی وفات کے بعد جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا جسے عدالت نے نمٹا دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین