- اسلام آباد (ویب ڈیسک)
18 نومبر 2026
چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر H-11 میں زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کا دورہ کر کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ منصوبے کا 96 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے اسلام آباد میں واقع سیکٹر H-11 میں زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
متعلقہ سینئر افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس اکیڈمی کی عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور سمیت 11 منزلوں پر مشتمل ہے اور سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 11 منزلوں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ خصوصی طور پر پولیس جوانوں کی ٹریننگ کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی ہدایت کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس اکیڈمی منصوبے کو محض 15 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 11 منزلہ عمارت میں 126 کمروں کی تعمیر سمیت زیر تربیت افسران کے لیے جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور آبسٹیکلز بھی شامل ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کے 96 فیصد سے زائد ترقیاتی کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے اور زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی کی عمارت کا فنشنگ ورک تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر عمارت کے باقی ماندہ فنشنگ ورک کی تکمیل کے لیے 24/7 کام کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس اکیڈمی میں 7.442 میٹر لمبائی طویل ٹریک کی تعمیر اور لینڈ اسکیپنگ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جبکہ اسی ٹریک پر راک کٹنگ، ٹریک ارتھ ورک، اسٹون پیچنگ سمیت کرب اسٹونز کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس اکیڈمی منصوبے میں شامل دو عدد ریپلنگ ٹاورز کا سول ورک تکمیل کے قریب ہے۔ علاوہ ازیں، منصوبے میں شامل زیر تربیت افسران کی بہتر جسمانی ٹریننگ کے لیے مختلف آبسٹیکلز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پولیس اکیڈمی کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے 24/7 تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔































