دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کےنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ دریائے چناب میں چنیوٹ برج پر بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور بہائو855500 کیوسک اور انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرارہے۔

جمعہ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق 30اگست تا3ستمبردریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور تھین ڈیم سے پانی کا اخراج متوقع ہے ،سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت تقریباً ایک لاکھ47 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے۔2سے3ستمبرکے دوران یہ سیلابی ریلا سدھنائی پہنچے گا جہاں ایک لاکھ 25ہزار سے ایک لاکھ50ہزارکیوسک تک بہاؤ متوقع ہے۔سدھنائی کے مقام پر یہ سیلابی ریلا شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔

دریائے راوی میں سیلابی صورتحا ل کے باعث لاہور کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں لاہور سٹی اور رائیونڈ شامل ہے۔قصور، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، دیپالپور، گوگرا، تاندیانوالہ،کمالیہ، پیر محل، اڈا حکیم اور سدھنائی کے علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں ،دریائے چناب میں اس وقت چنیوٹ پل پر 8لاکھ55ہزارکیوسک کے بہاؤ کے ساتھ شدید سیلابی صورتحال ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے ۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے،این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔مزید رہنمائی کے لئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین