سیلاب کا خدشہ: وزیراعلیٰ سندھ کی دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلاب کے پیش نظر دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت فلڈ ایمرجنسی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزرا شرجیل میمن، مخدوم محبوب زمان اور دیگرحکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم ستمبر سے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، شمالی اضلاع میں 72 ، جنوبی اضلاع میں 106 ریسکیو بوٹس کا بندوبست کیا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث 52 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ اونچے سیلاب کی صورت میں 50 ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہو سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہمارے پاس مچھر دانیاں، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹس،کچن سیٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں، میٹرس، پلاسٹک میٹ، پورٹ ایبل ٹوائلٹ، لحاف، سلیپنگ میٹ، خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے اور ضلع انتظامیہ کو مکمل تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے شمالی اضلاع میں ریسکیو 1122 کا 30 ہزار سے زائد عملہ تعینات کرنے اور دریا کے کناروں پر 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے سکھر سے دادو تک بوٹس کے ساتھ ریسکیو عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی نے بھی اپنی 26 بوٹس کو تیار رکھا ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ گدو بیراج پر بدھ جمعرات کی درمیانی رات 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی پہنچ سکتا ہے جس کیلئے انتظامیہ الرٹ رہے، سیلابی صورتحال کے لیے ریسکیو کی تیاری رکھیں، سیلابی ریلا آنے پر انسانوں اور جانوروں کو کسی صورت نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین