پراپرٹی ٹرانسفر فیسوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ جمود کا شکار, اس فیصلے کو واپس اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو فروغ دینا چاہیے,میاں یسین 

اسلام آباد: نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹرانسفر فیسوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ جمود کا شکار ہو گئی ہے،یہ اقدام جائیداد کی خرید و فروخت میں مزید کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا باعث بن رہا ہے،حکومت کو فوری طور پر اس کا نوٹس لیکر اس فیصلے کو واپس کروانا چاہیےاور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو پہلے ہی متعددٹیکسز کاسامنا ہے ایسے میں ٹرانسفر فیس میں اضافہ معیشت کے ایک اہم شعبے کو مزید دباؤ میں ڈال دے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ریئل اسٹیٹ شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کر کے ایک جامع اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کرے تاکہ ریونیو میں اضافہ بھی ہو اور کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل بھی برقرار رہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

تازہ ترین