سوڈان میں ڈرون حملہ،یو این مشن میں شامل 6 بنگلہ دیشی شہید

سوڈان میں ڈرون حملے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے یو این امن مشن کے 6 ارکان جاں بحق ہوگئے۔اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ہفتے کے روز سوڈان کے خطے کوردوفان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے یو این امن مشن کے 6 ارکان جاں بحق ہوئے۔ڈرون حملے میں کوردوفان ریجن میں یواین مشن کے بیس کو نشانہ بنایاگیا ، حملے کے نتیجے میں 6 ارکان زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ان زخمیوں کا تعلق بھی بنگلادیش سے ہے۔بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ایک بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بنگلادیشی اہلکاروں کو ہر ممکن ہنگامی امداد فراہم کی جائے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے امن مشن کے اراکین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کےحملے بلاجواز ہیں جو جنگی جرائم کے زمرےمیں آسکتے ہیں۔
سوڈانی فوج نے اس حملے کا الزام باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) پر عائد کیا

مزیداسی طرح کی
Related

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

افغان سرزمین منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 طالبان رجیم کے زیر...

تازہ ترین