نیب نے تیسری سہ ماہی میں 9180 ارب روپے کے اثاثے بازیاب کرائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
20 اکتوبر 2026

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں 9180 ارب روپے کے اثاثے بازیاب کرائے، تیسری سہ ماہی میں نیب کی ریکوری پہلی دو سہ ماہیوں کی مجموعی ریکوری کے مقابلے میں 169 فیصد بڑھ گئی۔

رپورٹ میں مذیدبتایا گیا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران 4280 متاثرین کو 90.84 کروڑ روپے کی رقم واپس دلائی گئی، نیب اور پاکستان ریلوے کی مشترکہ ٹاسک فورسز کے قیام کے بعد 6,780 ارب روپے مالیت کی 2 لاکھ 35 ہزار کنال اراضی بازیاب کرائی گئی۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق نیب سکھر، ملتان، لاہور، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 7,598.30 ارب روپے مالیت کی اراضی بازیاب کرائی گئی، نیب نے 2026 کے دوران اب تک مجموعی طور پر 14,600 ارب روپے مالیت کے سرکاری اثاثے بازیاب کرائے جاچکے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

افغان سرزمین منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 طالبان رجیم کے زیر...

گورنر راج کے بعدپشاور میں بھرپورصفائی مہم شروع کردی گئی

پشاور(بیورورپورٹ) 20 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد...

تازہ ترین