پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ موجودہ سال100 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ نومبر 2025 میں 100 ملین ڈالر سرپلس پر رہا۔یہ سرپلس اکتوبر 2025 میں ریکارڈ کیے گئے 291 ملین ڈالر کے خسارے کے بعد سامنے آیا جو ابتدا میں 112 ملین ڈالر بتایا گیا تھا اور نومبر 2024 میں 684 ملین ڈالر کے سرپلس کے بعد آیا۔اس سرپلس کی بڑی وجہ درآمدی بل میں نمایاں کمی ہے۔نومبر 2025 کے دوران ملکی مجموعی برآمدات 3.09 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے ماہ 3.44 ارب ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد سے زائد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔دریں اثنا نومبر 2025 میں مجموعی درآمدات 5.68 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو سالانہ بنیاد پر تقریباً 12 فیصد کمی ہے جب کہ اکتوبر 2025 میں یہ 6.43 ارب ڈالر تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 میں ورکرز ریمیٹنس کی آمد 3.19 ارب ڈالر رہی جو اکتوبر 2025 میں 3.42 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7 فیصد ماہانہ کمی کو ظاہر کرتی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ نے 812 ملین ڈالر کے مجموعی خسارے کا ریکارڈ کیا جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 503 ملین ڈالر سرپلس رہا تھا۔پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر (سی آر آر/ایس سی آر آر کو چھوڑ کر) 14.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو سالانہ بنیاد پر 21 فیصد کے نمایاں اضافے کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ پر جاری ساختی دباؤ کے باوجود بیرونی مالیاتی ذخائر مضبوط ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین