پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیئے بولی آج ہوگی

پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے بولی آج اسلام آباد میں ہوگی، کامیاب پارٹی کو بقیہ 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔
نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق ممکنہ نئے سرمایہ کار کو 5 سال میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، 75 فیصد حصص کی رقم کا ساڑھے 92 فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہوگا، ساڑھے 7 فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی۔
نجکاری کمیشن بورڈ پہلے ریزرو پرائس کی منظوری دے گا جس کے بعد کابینہ کمیٹی نجکاری سے حتمی منظوری لی جائے گی۔ پری کوالیفائیڈ بڈرز گروپس صبح پونے 11 بجے سے سوا 11 بجے تک اپنی اپنی بڈز جمع کرائیں گے اور ساڑھے تین بجے میڈیا کی موجودگی میں سیل بند بولیاں کھولی جائیں گی۔
حکام نجکاری کمیشن کے مطابق ریزرو پرائس سے زائد ہونے کی صورت میں بڈ اوپن کی جائے گی، کم بولی کی صورت میں سب سے زیادہ بولی دہندہ کو قیمت میچ کرنے کا موقع دیا جائے گا، کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔
پی آئی اے کے ملازمین کو ایک سال تک ملازمت کا تحفظ فراہم کیا جائے گا، پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہوں گی

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین