سکیورٹی فورسز کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی 12 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تو دوسری طرف کرک میں بھی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا اور کارروائی کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کانفاذ آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وفاقی آئینی عدالت میں...

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

تازہ ترین