بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں

بنگلہ گلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔

خالدہ ضیا بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم اور نمایاں کردار کی حامل رہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں بگاڑ آ جاتا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

افغان سرزمین منشیات اسمگلنگ اور دہشتگرد نیٹ ورکس کی آماجگاہ بن گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 طالبان رجیم کے زیر...

تازہ ترین