سکیورٹی خدشات،اسلام آباد ، تہران اور استنبول کے درمیان شروع ہونے والی ٹرین سروس معطل

اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ محکمہ ریلویز نے اسلام آباد تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس 31 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس ٹرین کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچانا تھا جہاں سے ٹرین کو نوشکی، دالبندین سے ہوتے ہوئے میر جاوا میں ایران میں داخل ہونا تھا۔محکمہ ریلویز کوئٹہ کے حکام نے کوئٹہ ڈویثرن میں ٹرین کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر دیں تھیں تاہم محکمہ ریلویز نے فریٹ ٹرین کی روانگی سے ایک روز قبل سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کردیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین