بلوچستان کے تمام وسائل اس کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہونے چاہیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور غیر معمولی اہمیت کا حامل صوبہ ہے. بھارتی حمایت یافتہ عناصر صوبے میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں جنہیں ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 18ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور صوبے کی اسٹریٹجک اہمیت پر غور کیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کی استقامت اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ ان کا مقصد صوبے کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور بلوچستان کے وسیع معاشی وسائل کو عوام کی فلاح کے لیے بروئے کار لانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سول سوسائٹی کے مثبت اور تعمیری کردار کو بھی اجاگر کیا، خاص طور پر منفی پراپیگنڈے کے توڑ اور پائیدار ترقی کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

تازہ ترین