ایف بی آر ٹیکس ٹیکس وصولی کے ہدف میں پھر ناکام،321ارب روپے کا شارٹ فال

اسلام آباد:

 

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) اور دسمبر 2025 کے ماہانہ ٹیکس وصولی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں ایف بی آر کو تقریباً 21 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں ایف بی آر کو مجموعی طور پر 1425 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جبکہ مقررہ ہدف 1446 ارب روپے تھا۔اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں ایف بی آر کی مجموعی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 6169 ارب روپے رہیں، جو مقررہ ہدف 6490 ارب روپے سے 321 ارب روپے کم ہیں۔یہ شارٹ فال پہلے پانچ ماہ میں 315 ارب روپے تھا جو دسمبر کے بعد مزید بڑھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر کے حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے کے بعد شارٹ فال میں کچھ حد تک کمی آ سکتی ہے، تاہم مجموعی صورتحال تشویشناک ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

تازہ ترین