پنجاب حکومت اور علماء کرام کے مابین مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مذاکرات کامیاب

پنجاب حکومت اور علمائے کرام ، مذہبی تنظیموں کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق چار ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزارت داخلہ پنجاب نے علمائے کرام اور اتحاد تنظیمات مدارس سے مسلسل چار ماہ تک مذاکرات کریے۔

پنجاب حکومت، علماء کرام اور اتحاد تنظیمات المدارس کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوگیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق علماء کرام، اتحاد تنظیمات مدارس کے تحفظات دور ہو گئے اور سب رجسٹریشن پر متفق ہیں، 3 فروری سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل باقاعدہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ علما کرام اور تنظیمات کی تمام سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن فارم ترتیب دیدیا، آن لائن فارم علماء کرام، اتحاد تنظیمات مدارس، محکمہ تعلیم، انڈسٹریز، چیریٹی کمیشن سمیت متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تمام مدارس آن لائن ڈیٹا فراہم کریں گے کسی کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، آن لائن فارم کے زریعے تمام مدارس پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے آن لائن فارم کی تیاری کیلئے تمام مکاتب فکر اور جید علماء سے مشاورت کی جس پر سب کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مدارس کے آئی ٹی عملے کی تربیت جاری ہے، 3 فروری سے رجسٹریشن کا آغاز ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاق المدارس سمیت مکاتبِ فکر سے بھی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر مشاورت مکمل ہوگئی

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین