بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا نوٹم جاری

پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے، بھارتی طیاروں پر یہ پابندی اب 24 فروری صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کی ملکیت، زیرِ آپریشن یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پرہوگا، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق فیصلہ سکیورٹی اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کر دیا ہے، جس کے بعد بھارتی رجسٹرڈ طیارے مقررہ مدت تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پابندی میں 8 مرتبہ توسیع ہو چکی ہے، اس بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ایف بی آرکی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا 27 اکتوبر تک طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 22 اکتوبر 2026 فیڈرل بورڈ آف ریونیو...

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں معدنیات کے شعبے میں بدترین کرپشن کا انکشاف

پشاور(بیورورپورٹ) 22 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور...

تازہ ترین