کے پی چیف سیکرٹری کا سرکاری خریداریوں کوشفاف اورعوامی مفادکے تحت بنانیکاتمام صوبائی محکموں کو مراسلہ

پشاور(بیورورپورٹ)
22 اکتوبر 2026

صوبہ کے پی کے چیف سیکرٹری آفس نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیاہے۔

جس میں خیبرپختونخوا کے تمام محکموں کو جاری سرکاری خریداری کے عمل کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری اشیاء کی خریداری، تعمیراتی کاموں اور خدمات کے حصول کے جاری معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تمام جاری خریداری کے معاملات کومحکمانہ ضروریات، ترجیحات اورمتعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق جانچنے اور ہر خریداری کے معاملے کا انفرادی بنیادوں پر ضرورت اور میرٹ کے مطابق جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری دفتر کےمراسلے میں سرکاری خریداری میں فنڈز کی دستیابی، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے جبکہ سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور عوامی مفاد کوجائزہ میں بنیادی اہمیت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خریداری کے آغاز، جانچ پڑتال، جائزے اور منظوری کے مختلف مراحل کا احاطہ کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری آفس کے مطابق جاری خریداری کے معاملات پر مزید کارروائی جائزے کے نتائج اور متعلقہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے مطابق ہو گی، انتظامی سیکرٹریز کو اپنے محکموں، منسلک ڈائریکٹوریٹس، ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں جائزے کی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کامقصد سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت، قواعد و ضوابط کی پابندی اور عوامی مفاد کو یقینی بنانا ہے، مراسلے میں جاری خریداری کے تمام معاملات کی منسوخی کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ انفرادی جائزے اور قانونی تقاضوں کے مطابق مزید کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں معدنیات کے شعبے میں بدترین کرپشن کا انکشاف

پشاور(بیورورپورٹ) 22 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور...

صاف ستھرا خیبرپختونخوا مہم، گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت ان ایکشن

پشاور(بیورورپورٹ) 22 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد...

تازہ ترین