غزہ امن بورڈ میں شریک ملکوں نے مسودے پر دستخط کردیئے

ڈیووس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ممالک کے رہنماوں نے مسودے پر دستخط کردیئے۔

ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہبازشریف، سعودی عرب اور ترکیہ کے رہنماوں نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔اردن اور قازقستان کے رہنماوں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے، یواے ای اور ازبکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔ منگولیا، پیراگوائے اور قطر کے رہنماوں نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔انڈونیشیا اور ہنگری کے رہنماوں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے، بلغاریہ اور ازبکستان کے رہنماوں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے۔ ارجنٹائن اور آرمینیا کے رہنماوںنے غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو پائیدار بنانا ہے، غزہ بورڈ آف پیس غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنائے گا، غزہ بورڈ آف پیس میں دنیا کے ٹاپ لیڈر ہیں، غزہ امن بورڈ میں بہت سے لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ ختم ہونے کوہے، حماس نے غیرمسلح ہونے کا وعدہ کیا ہے، حماس کے لوگوں نے بچن سے ہی ہتھیار اٹھایا ہے، اگر حماس نے ہتھیار نہ پھینکے تو انہیں تباہ کردیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں بہت اچھے لوگ موجود ہیں،ان میں صلاحیت بھی ہے، میں نے دنیا میں 8جنگیں بند کرائی لیکن اقوام متحدہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، سمجھتے تھے یوکرین کا معاہدہ آسان ہوگالیکن وہ سب سے مشکل نکلا۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بند کرائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں تھیں ، وزیراعظم پاکستان نے کہا میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، ہم نے بہت سے ناممکن کام کئے۔ ہماری پوری ٹیم نے مشرق وسطی میں امن کیلئے کام کیا

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین