امریکہ برفانی طوفان کی زد میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی

امریکا میں شدید برفباری اور سردی کی نئی لہر نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مشرقی امریکا کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے، جس کے باعث سڑکیں، رہائشی علاقے اور سفری نظام متاثر ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید برفباری کے باعث ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔برفانی طوفان کی وجہ سے فضائی سفر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔اب تک امریکن ایئر لائنز کی 653 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 1077 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ڈیلس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر بھی برفباری اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین