کراچی کے بعد لاہور میں کھلا مین دو زندگیاں نگل گیا، ماں بیٹی جاں بحق

لاہور میں داتا دربار کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون اپنی دس ماہ کی بیٹی کے ہمراہ کھلی سیوریج لائن میں گر گئیں۔ خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹی کی تلاش جاری ہے۔پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹیپا کے جاری ترقیاتی منصوبے کے دوران پیش آیا، جہاں سیوریج لائن پر ڈھکن موجود نہیں تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے، تاہم دس ماہ کی بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں نالوں اور سیوریج لائنوں میں بچی کو تلاش کر رہی ہیں اور آپریشن مسلسل جاری ہے۔واسا کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں ترقیاتی کام جاری تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سیوریج لائن پر حفاظتی ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

واقعے کے وقت خاتون کے شوہر اور ساس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے، تاہم دونوں کی جانب سے دیے گئے بیانات ایک دوسرے سے مختلف تھے، جس کی وجہ سے معاملہ مزید الجھ گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

تازہ ترین