ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیاگیا،ملزم عمر حیات کے وکیل کیجانب سے عدالت میں ملزم کی بیرک تبدیلی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ عمر حیات کو جیل میں خطرناک قیدیوں کیساتھ رکھا گیا ہے،جس پر جج محمد افضل مجوکہ نے کہاکہ میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اس حوالہ سے ہدایات دیتا ہوں، دوران سماعت کیس کا تمام مال مقدمہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا،آئندہ سماعت میں استغاثہ کے بقیہ گواہان کی شہادت قلمبند کی جائے گی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین