آنلائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر تین بہنوں نے خودکشی کرلی

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر تین کم عمر بہنوں کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں بہنوں نے ایک رہائشی عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔

رپورٹس کے مطابق 12 سالہ پاکھی، 14 سالہ پراچی اور 16 سالہ ویشیکا مبینہ طور پر ایک آن لائن کورین گیم کی شدید لت میں مبتلا تھیں۔بتایا گیا ہے کہ تینوں بہنوں نے تقریباً دو سال قبل اسکول جانا بھی چھوڑ دیا تھا۔ والدین کی جانب سے موبائل فون اور گیم کھیلنے پر پابندی لگائے جانے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں نے گیم کے جنون کے باعث اپنے لیے کورین نام بھی رکھ لیے تھے، جس پر والدین سخت پریشان تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران لڑکیوں کے کمرے سے ایک ڈائری برآمد کی، جس میں ان کی موبائل اور گیمنگ سرگرمیوں کی تفصیلات درج تھیں۔ڈائری میں ایک تحریری نوٹ بھی موجود تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ جو کچھ ڈائری میں درج ہے وہ سچ ہے، اور والد سے معذرت کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا تھا کہ وہ اس گیم اور کورین ثقافت کو اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتی ہیں اور اسے چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔واقعے پر والدین نے شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس گیم کی نوعیت اور اثرات کا اندازہ نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں آن لائن گیمز اور موبائل فون کے بے جا استعمال کے نفسیاتی اثرات پر والدین اور تعلیمی اداروں کو سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین