بسنت کے تہوار کے تین دن 60 ہزار رائیڈز عوام کے لئے مفت ہونگی ۔مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے، زندہ دلانِ لاہور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں، ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں، حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔مریم نواز شریف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بسنت کی خوشیاں منائیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں، پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں، خوشی کے ہر لمحے میں اپنے ارد گردکے لوگوں کو بھی شریک کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں، عوام کے مفت امدورفت کے لئے 419 بس تینوں دن میسر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر عوام کو 60ہزار سے زائد فری رائیڈز دیں گے، اورنج لائن ٹرین کے 25 سیٹ مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کریں گے، میٹروبس، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کریں گی، 6ہزار Yango رکشوں پر رائیڈ فری ہوگی۔مریم نواز شریف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کریں، یاد رکھیں ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہوسکتی ہے، پتنگ بازی کے لئے دھاتی تار، تندی، بلٹ بروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بائیک اور موٹرسائیکل رکشے پر سیفٹی راڈ ناگزیر ہیں، رجسٹرڈ مینوفیکچرز،سیلرز اوردکاندار سے کیو آر کوڈ لگی ڈور اور پتنگیں خریدیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ دکاندار بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ عوام بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں حائل نہ ہوں، ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچیں۔انہوں نے واضح کیا کہ بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا، تحفظ کیلئے ہر تحصیل میں 15محکموں پر مشتمل کوئیک رسپانس یونٹس بھی قائم کی، کھلی چھت پر پتنگ بازی کرتے ہوئے احتیاط کریں، منڈیر نہ ہونے پر چھت کے اطراف میں کم ازکم نائیلون کی ڈورضرور باندھ لیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کھلی چھت پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بسنت کے موقع پر تھرمل ڈرون کے ذریعے سرویلنس جاری رہے گی، پولیس، ٹریفک وارڈن، انتظامیہ اور دیگر ادارے آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں، بھرپور تعاون کیجئے

مزیداسی طرح کی
Related

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے بیٹے کی گاڑی کی موٹر سائیکل کوٹکر،مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 19اکتوبر 2026 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

فائر سیفٹی اقدامات مکمل نہ ہونے پرسی ڈی اے کے ہفتہ وارسستے بازار بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 18 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں شہریوں...

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

تازہ ترین