امام بارگاہ خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری مل گئی طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبارکی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں امام بارگارہ حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےواقعہ میں 31افراد شہید ہوئے، دہشت گرد نےخودکش دھماکہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک ملوث ہے، خودکش بمبار سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کرلی گئیں، خودکش بمبار کی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں آئی جی اسلام آباد کے عزیز بھی شہید ہوئے ہیں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کو اُن کی سوچ سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔طلال چودھری نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت کی پراکسی نہ بنیں، جو ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں معاونت کررہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین