ترلائی خودکش دھماکہ،سی ٹی ڈی کا پشاور میں چھاپہ حملہ آور کے دو بھائی بہنوئی اور بہن گرفتار

اسلام آباد دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے چھاپا مارا ہے، پشاور میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران خودکش حملہ کرنے والے کے 2 بھائی ایک بہنوئی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد یاسر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران یاسر کے دو بھائی بلال اور ناصر، بہنوئی عثمان اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور یاسر اپنے بہنوئی عثمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، جس کے شواہد تفتیش کے دوران سامنے آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یاسر کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں، جبکہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یاسر گزشتہ برس مئی میں افغانستان گیا تھا اور جون میں پاکستان واپس آیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واپسی کے بعد یاسر جون کے مہینے میں ضلع باجوڑ گیا، جہاں اس نے ایک سم کارڈ ایکٹیویٹ کیا۔ مبینہ خودکش حملہ آور 27 جون سے اکتوبر تک باجوڑ میں مقیم رہا، جس کے بعد وہ حکیم آباد نوشہرہ منتقل ہو گیا۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ مبینہ خودکش حملہ آور نے دو فروری کو واقعے سے قبل کرائم سین کی ریکی بھی کی تھی، جس سے منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔اسلام آباد میں مبینہ خودکش دھماکے کے معاملے پر سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین