لاہور پتنگ اڑاتے نوجوان صحافی چھت سے گر کر جاں بحق

لاہور:

بسنت کے تیسرے روز پتنگ بازی کے دوران صحافی زین ملک پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کا رہائشی صحافی زین ملک مختلف چینلز میں رپورٹنگ بھی کر چکا ہے اور لاہور پریس کلب کا کونسل ممبر بھی ہے۔پتنگ بازی کے دوران گرنے کے بعد زین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زین کے سر اور ہڈیوں کو شدید چوٹیں آئی جس کے باعث وہ جانبر نا ہو سکا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی تھا، تاہم ان کی ناگہانی موت نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے بیٹے کی گاڑی کی موٹر سائیکل کوٹکر،مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 19اکتوبر 2026 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

فائر سیفٹی اقدامات مکمل نہ ہونے پرسی ڈی اے کے ہفتہ وارسستے بازار بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 18 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں شہریوں...

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

تازہ ترین