جاپان میں قبل ازوقت انتخابات حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل

ٹوکیو:

جاپان میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے 2 تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کی 465 نشستوں کے لیے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے۔انتخابات میں جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے قدامت پرست حکمران اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

جاپانی سرکاری میڈیا کے ایگزٹ پولز کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 323 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔اس کامیابی کے بعد سانائے تاکائیچی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ دو تہائی اکثریت کے بعد قانون سازی میں آسانی بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 64 سالہ سانائے تاکائیچی اکتوبر میں حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بننےکے بعد وزیراعظم بنی تھیں۔وزیراعظم تاکائیچی نے مہنگائی میں کمی کے لیے سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی اور فوجی اخراجات بڑھانے کا وعدہ کر رکھا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین