خیبرپختونخوا میں جاری سرکاری احتجاج ختم، سڑکوں کو کھول دیا گیا

خیبرپختونخوا میں پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج کرائے جانے کے بعد صوبے کی اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آئی جی خیبرپختونخوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کی سڑکیں کھلوانے اور احتجاج ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔پولیس نے کارکنوں کے دھرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انبار انٹرچینج پر گزشتہ پانچ روز سے جاری احتجاج ختم کرا دیا، جس کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔پولیس حکام کے مطابق بھاری نفری کی موجودگی میں مختلف مقامات پر قائم رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اہم مقام اٹک پل جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کو میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان تا اسلام آباد موٹر وے ایم 14 اور سی پیک یارک ٹول پلازہ کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹرچینج بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام راستے پولیس کی نگرانی میں کلیئر کرائے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق صورتحال اب قابو میں ہے اور معمولاتِ زندگی بتدریج بحال ہو رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حساس مقامات پر گشت جاری رکھا جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین