معروف یوٹیوبرسعدالرحمان عرف ڈکی کے اکاؤنٹس کے حوالے سے عدالت نے بڑا حکم دےدیا

عدالت نے ڈکی بھائی کے عدالت نے ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مخصوص اجازت بھی دے دی۔لاہور کی ضلع کچہری میں سوشل میڈیا شخصیت ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اہم احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا اور انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مخصوص اجازت بھی دے دی۔
سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ زیر التوا کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو یوٹیوب چینل پر نہیں کی جائے گی۔عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کے فیصلے تک اس معاملے پر عوامی بحث یا تبصرہ مناسب نہیں ہوگا۔عدالت کو بتایا گیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو چینل پر موجود 27 ویڈیوز پر اعتراض ہے۔ اس پر عدالت نے ہدایت دی کہ مذکورہ 27 ویڈیوز کو فی الحال ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی اور کیس کی کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔یہ کیس سوشل میڈیا پر جوا ایپ کی مبینہ تشہیر سے متعلق ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ آئندہ سماعت پر مزید شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین