کرک ایف سی قلعہ حملہ میں زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر اٹیک سے 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تاہم زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 زخمی اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں زخمی ایف سی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ریسکیو کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اہلکاروں کو لےجانیوالی ایمبولینس پر بہادر خیل میں فائرنگ کی گئی جس سے ایمبولینس میں موجود 3 زخمی فیڈرل کانسٹیبلری اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین