بلوچستان ، تربت گھر پر راکٹ حملے میں اک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں ایک گھر کو راکٹ حملے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم سمت سے آنے والے راکٹ نے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا اور اس کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر کی دیواریں گر گئیں اور اندر موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین