سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی بیگم بیٹے سے لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت کا دلچسپ فیصلہ

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی حوالگی کیلئے شوہر کی جانب سے بیٹے کے خلاف دائر انوکھے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون کو بیٹے کی تحویل سے لے کر شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سابق ڈی جی ایف آئی اے میاں محمد امین نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا جو ایس ایس پی سپیشل برانچ ہے، ان کی اہلیہ کو زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔

 

عدالتی حکم پر بیلف تنویر حسین بزرگ خاتون کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے کو زبردستی ماں کو اپنے پاس رکھنے کا اختیار نہیں، آئین ہر شہری کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا بنیادی حق دیتا ہے۔ایس ایس پی بیٹے نے عدالت کو بتایا کہ والدہ شدید بیمار ہیں اور وہ ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں، عدالت نے بیلف کے ساتھ بدتمیزی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ علاج کس ہسپتال سے کرایا جا رہا ہے، وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر گھر آ کر معائنہ کرتا ہے جبکہ دو ملازمین ہمہ وقت موجود رہتے ہیں، تاہم ملازمہ ڈاکٹر کا نام نہ بتا سکی۔دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے خاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے ساتھ بھجوا دیا

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین