اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفاء ہسپتال منتقلی کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
کیس کی سماعت 16 ستمبر 2026 کوہوگی۔توہین عدالت کی درخواست مرکزی کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی۔
بینچ کی تشکیل
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہیں۔
درخواست کا پس منظر
بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے پر دائر کی گئی تھی۔
عظمیٰ خان نے موقف اختیارکیا ہے کہ حکومت نے عدالتی حکم کی حکم عدولی کی اور بانی کی صحت خراب ہو رہی ہے۔
اہم نکات
ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں 94 کرمنل اوریجنل پٹیشنز زیر التوا ہیں۔
مرکزی کیس پہلے ہی 16 ستمبر کے لیے فکس ہے۔ توہین عدالت کیس کو بھی اسی تاریخ پر مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
































