راولپنڈی(کرائم رپورٹر)
تھانہ کلرسیداں کی حدود میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کلرسیداں پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پردو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے تاہم سردست پولیس کسی ملزم کوگرفتارنہیں کرپائی۔
کیس کی تفصیل
متاثرہ خاتون نے پولیس کومقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ انکے قریبی رشتہ دار اکرام نے ٹک ٹاک لائیو پر کام کرنے اور اسے ٹک ٹاک سٹار بنانے کی یقین دھانی کروائی اورسرگودھا سے انہیں راولپنڈی بلایا۔
خاتون کا الزام ہے کہ کلرسیداں میں فلیٹ پرپہلے اکرام نے زیادتی کی۔
پولیس درج کرائے گئے مقدمہ میں الزام کے مطابق فلیٹ میں موجود دوسرے شخص توحید نے بھی مبینہ زیادتی کی۔
پولیس کارروائی
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاہے لیکن ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔































