قومی اسمبلی کی سابقہ آفیسر حنا جاوید قتل کیس، ملزم شوہر پہلے سے شادی شدہ نکلا، دوستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائنز علاقہ لال کڑتی میں 43 سالہ ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 2 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

کیس کی نئی پیشرفت
ملزم شوہر فیصل اصغر پہلے سے شادی شدہ نکلا۔
تفتیشی آفیسر نے عدالت کو تحریری طور پر بتایا کہ ملزم نے پہلی شادی ارم زیب سے کی تھی جوجھگڑوں کے باعث طلاق لے چکی۔ اسکے بعد ملزم نے مقتولہ حنا جاوید سے دوسری شادی کی تھی ۔

برآمدگیاں مطلوب
تفتیشی آفیسر کے مطابق ملزم شوہر سے دونوں بیویوں کے نکاح نامے اور پہلی بیوی کا طلاق نامہ برآمد کر کے یونین کونسل سے تصدیق کرانی ہے۔

دوسرے ملزم زیشان ارشد سے "پیچ کس” برآمد کرنا ہے جو آلہ قتل ہے اور قتل میں استعمال کیا گیا۔

ان برآمدگیوں کے لئے7 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔

عدالت کا حکم
عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیش مکمل کر کے چالان بھی پیش کیا جائے ۔

اس بار ملزم شوہر نے پاگل ہونے کا ناٹک نہیں کیا۔
ایس ایچ او خود تفتیشی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سرکاری وکلا ٹیم اورمدعی کاوکیل شاہ خاور بھی موجودتھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین