اسلام آباد (ہیرالڈ نیوز)
بھارت کی جیلوں میں قید 25 پاکستانی شہریوں کو آج واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے پاکستان واپس پہنچا دیا گیاہے۔
وطن واپسی کا عمل
پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام واہگہ-اٹاری سرحد پر موجود رہے اور پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی۔
پاکستان ہائی کمیشن کا بیان
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان بھارت کی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوشیں جاری رکھے گی۔
































