اسلام آباد (کرائم رپورٹر)
پمز اسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی اموات کے واقعہ کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔
درخواست کی تفصیل
ایک شہری نے بلال مغل اور وقاص ملک ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاق، وزارت صحت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز، ایف آئی اے اور سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مطالبات
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ:
1. پمز واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات کا حکم دیا جائے
2. پمز اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ کو تحویل میں لیا جائے
3. واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے
4. ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو عہدے اور ملازمت سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔































