راولپنڈی(سٹی رپورٹر) راولپنڈی کےشہریوں کوپانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر واسا اور سی ڈی اے کے درمیان 2 ماہ 10 دن سے جاری تنازعہ ختم ہو گیا۔
فیض آباد سے کرال چوک تک 15 ٹیوب ویلوں کا منسوخ شدہ این اوسی بحال کر دیا گیا۔
معاہدے کی تفصیل
کمشنر راولپنڈی اور چیئرمین سی ڈی اے کے درمیان بات چیت کےبعد این اوسی بحال کردیاگیاہے۔
منصوبے کے تحت ٹیوب ویلوں سے حاصل ہونے والے پانی کا 50 فیصد اسلام آباد اور 50 فیصد راولپنڈی کی چار یونین کونسلوں کو فراہم کیا جائے گا۔
منصوبے کی لاگت اور استعداد
1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئےگئے منصوبے سے یومیہ ڈیڑھ ملین گیلن پانی حاصل ہوگا۔
واسا پہلے مکمل کئے گئے 3 ٹیوب ویلوں کے بعد مزید 12 ٹیوب ویل مقررہ سائٹس پر لگائے گا۔
ایم ڈی واسا کا بیان
ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان کے مطابق گلزار قائد، فضل ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ڈھوک منشی اور ملحقہ علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔واسا، سی ڈی اے کے این او سی کی تمام شرائط پرسختی سے عملدرآمد کا پابند ہوگا۔































