راولپنڈی-اسلام آباد: اوپن مارکیٹ:سستے اتوار بازار، قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

اسلام آباد،راولپنڈی(سٹی رپورٹر+سپیشل رپورٹر)جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں اوپن مارکیٹ سمیت اتوار بازاروں میں سبزی، پھل، دالوں، آٹا، چینی، دودھ، بیکرز آئٹمز، چکن اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بتدریج جاری ہے۔

سستے اتوار بازار میں بھی غیرمعیاری اور گلی سڑی سبزی، پھل بکنےلگے۔اس بارے میں مذکورہ دونوں شہروں کے بازاروں میں کئے گئے خصوصی سروے میں عاشق حسین ، محمد احمد، اعجاز خان اور عائشہ بی بی نے بتایاکہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عام آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے اوپر سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا بہانہ بناکر دکاندار من مانے نرخ وصول کرتے ہیں ۔قیمتوں پر سخت چیک اینڈ بیلنس کا نظام مطلوبہ حد تک فعال و موثر نہیں ہوپارہا جس کی وجہ سے عام آدمی کو حقیقی معنوں میں مہنگائی سے ریلیف نہیں مل رہا ۔

گوشت اور دودھ کی قیمتیں
– چکن گوشت: 600 روپے کلو
– مٹن ،چھوٹا گوشت: 2700 روپے کلو
– بیف ،بڑا گوشت: 1500 روپے کلو
– دودھ: 250 سے 260 روپے لٹر
– دہی: 280 روپے کلو

بیکری اور ہوٹل آئٹمز
– روٹی سرخ پتیری: 20 روپے
– روٹی خمیری: 30 روپے
– پراٹھا: 60 روپے
– چائے کپ: 100 روپے

دالیں، گھی اور اشیائے خورونوش
– سفید چنے: 400 روپے
– سرخ لوبیا: 500 روپے
– دال ماش: 550 روپے
– دال چنا: 300 روپے
– کوکنگ آئل گھی: 560 روپے فی کلو
– آٹا : 170 روپے کلو
– چینی: 160 روپے کلو

سبزیوں کی قیمتیں
– آلو: 50 روپے کلو
– ٹماٹر: 200 روپے کلو
– پیاز: 200روپے کلو
– ادرک: 600 روپے کلو
– *لہسن: 600 روپے کلو
– گوبھی: 280 روپے
– شملہ مرچ: 300 روپے
– لیموں: 300 روپے
– کھیرا: 150 روپے
– کریلہ: 150 روپے
– سبز دھنیا: 80 روپے گڈی
– بھنڈی: 200 روپے
– گاجر: 130 روپے
– مٹر: 400 روپے فی کلو

پھلوں کی قیمتیں
– سیب: 250 سے 350 روپے کلو
– کیلا: 220 روپے درجن
– میٹھے: 200 روپے درجن
– آم : 350 روپے کلو
– آلو بخارہ: 450 روپے کلو
– انگور سندر خانی: 800
– ⁠روپے کلو
– انگور گالا بیج والا :450 روپے کلو
– ناشپاتی: 300 روپے
– گرما: 180 روپے کلو
– آڑو: 300 روپے کلو
امرود: 200 روپے
– پپیتا: 300 روپے
– چیری: 800 روپے کلو
– ناریل: 500 روپے فی دانہ فروخت ہورہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین