پاکستان :جولائی 2026: ترسیلاتِ زر،ٹیکس وصولیوں میں پیشرفت ،زرمبادلہ ذخائر 17.08 ارب ڈالر ہوگئے۔

 

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں جولائی 2026 کے معاشی اعداد و شمار میں ترسیلاتِ زر، زرمبادلہ ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ اور ٹیکس وصولیوں میں مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے جو معیشت میں استحکام کی جانب اہم قدم قراردیا جارہاہے۔

اہم معاشی اشاریے
– ترسیلاتِ زر: زرائع کے مطابق جولائی 2026 میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر بڑھ کر 3.63 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
– زرمبادلہ ذخائر:اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17.08 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو بیرونی ادائیگیوں کے لئے مثبت اشارہ ہے
– کرنٹ اکاؤنٹ: جولائی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہو کر 328 ملین ڈالررہا
– روپے کی قدر: جولائی 2026 کے دوران روپے کی قدر میں نسبتاً استحکام دیکھا گیا، ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری برقرار رہی
– ٹیکس وصولی: مالی نظم و ضبط میں بہتری کے باعث ایف بی آر نے جولائی 2026 میں 810 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جو ماہانہ ہدف سے زائد ہے

ماہرین کا تجزیہ
جولائی 2026 کے معاشی اعداد و شمار مالی نظم و ضبط، معاشی استحکام اور سرمایہ کار اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔

حکومتی موقف کے مطابق پاکستان معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور مضبوط بیرونی پوزیشن کے ذریعے پائیدار معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین