اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد MCI کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو نے مالی سال 2026-27 کے پراپرٹی ٹیکس بلز کے اجراء کے حوالے سے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے اہم اعلان کیا ہے۔
بلز کا اجراء
پراپرٹی ٹیکس بلنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے پیش نظر رہائشی، کمرشل، صنعتی اور ادارہ جاتی جائیدادوں کے پراپرٹی ٹیکس بلز کا اجراء 10 ورکنگ ڈیز کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔
ریبیٹ کی مدت میں توسیع
*ٹیکس دہندگان کی سہولت اور بلنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے پیش نظر مالی سال 2026-27 کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر ریبیٹ کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
اب ریبیٹ کی مدت کسی سابقہ تاریخ کے بجائے پراپرٹی ٹیکس بل کے اجراء کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو کے مطابق جلد ایم سی آئی ادائیگی پر دستیاب اضافی 5 فیصد ریبیٹ بھی بل کے اجراء کی تاریخ سے لے کر بل کی مقررہ تاریخِ ادائیگی تک برقرار رہے گا۔
اس اقدام کا مقصد *ٹیکس دہندگان کو بل موصول ہونے، اس کی جانچ پڑتال کرنے اور مقررہ مدت کے اندر ادائیگی کرنے کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دستیاب ریبیٹ سے بھی مستفید ہو سکیں۔
اطلاق
یہ سہولت درج ذیل تمام متعلقہ جائیدادوں پر لاگو ہوگی:
– رہائشی جائیدادیں
– کمرشل جائیدادیں
– صنعتی جائیدادیں
– ادارہ جاتی جائیدادیں
عوامی اپیل
ایم سی آئی نے تمام جائیداد مالکان اور ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ پراپرٹی ٹیکس بل موصول ہونے کے بعد مقررہ مدت کے اندر بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ قابلِ اطلاق ریبیٹ سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
رابطہ نمبرز
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی رہنمائی کے لیے مخصوص رابطہ نمبرز فراہم کیے ہیں:
رہائشی علاقوں کے لیے:
📞 9252823، 9253057
کمرشل علاقوں کے لیے:
📞 9252498، 9252461
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو MCI نے عزم کا اعادہ کیا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار، مؤثر، شفاف اور ٹیکس دہندگان کے لیے مزید سہل بنانے کے لیے بلنگ میکانزم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور اسلام آباد میں شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی میں تعاون کریں۔































