
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی ایونٹس کے انعقاد سے تجارت،سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کوفروغ ملا ہے۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں فوڈ ایشیا، بیوٹی ایشیا اور پلاسٹک پیکیجنگ پرنٹ ایشیا 2026 کے تین روزہ بین الاقوامی ایونٹس منعقد کئے گئے۔
ایونٹس کے دوران 250 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوئے۔ ان میں 65 ہزار سے زائد تجارتی افراد اور 15 ممالک کے 150 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔
ایونٹس کی تفصیل:
– فوڈ ایشیا 2026:فوڈ، ہاسپیٹیلٹی، پروسیسنگ، پیکیجنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں سے وابستہ کاروباری ادارے شریک ہوئے
– پلاسٹک پیکیجنگ پرنٹ ایشیا:
جدید مشینری، ٹیکنالوجی اور صنعتی حل کے ذریعے مینوفیکچرنگ شعبے کے مواقع اجاگر کئے گئے
– بیوٹی ایشیا 2026 : کاسمیٹکس، پرسنل کیئر اور ویلنس کے شعبوں میں نئے کاروباری روابط اور شراکت داری کے مواقع فراہم کئے گئے
ایس آئی ایف سی SIFC کی اسٹریٹجک معاونت سے ان عالمی ایونٹس نے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق SIFC کی سپورٹ سے بین الاقوامی کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کا عمل مزید مستحکم ہو رہا ہے۔





























