اسلام آباد پولیس کے 53 ماتحت افسران واہلکار 3 سالہ ڈیپوٹیشن پر NCCIA میں تعینات

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس سے 3 سال کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی NCCIA میں تبدیل کئےگئے 53 افسران و اہلکاروں کی تعیناتیاں کردی گئیں ہیں جبکہ اس کے علاوہ این سی سی آئی اے نے وزارت داخلہ سے ایف آئی اے میں تعینات مذید 27افسران بھی ڈیپوٹیشن پرمانگ رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اےمیں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران و عملے کو مختلف ذمہ داریاں اور یونٹ سونپ دئیےگئے ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ NCCIA عرفان اللہ نے تمام تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اہم تعیناتیاں:
– سب انسپکٹر شفقت فیض کو SHO تھانہ NCCIA اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے
– انسپکٹر زاہد حسین شاہ کو SHO تھانہ NCCIA راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے

دیگر افسران و اہلکاروں کو اسلام آباد ہیڈکوارٹرز سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے مختلف دفاترمیں تعینات کیا گیا ہے۔

تعیناتیوں کی تفصیل:
مجموعی 53 افسران و اہلکاروں میں 6 انسپکٹرز، 23 سب انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز، 2 ہیڈ کانسٹیبلز، 16 کانسٹیبلز اور 3 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین