راولپنڈی (ویب ڈیسک) پمز ہسپتال کے سینئیر ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم اتوار کی صبح بانی کے طبی معائنہ کے لئے اڈیالہ جیل آئی تھی۔
ڈاکٹرزکی ٹیم میں پمز اسپتال کے ماہر امراض چشم اور دیگرسینئر ڈاکٹر شامل تھے۔میڈیکل ٹیم پیرا میڈیکل اسٹاف اور ضروری آلات بھی ہمراہ لائی تھی ۔ذرائع نے مذیدبتایاکہ میڈیکل ٹیم نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیاہے۔






























