لانگ مارچ :پمز ،پولی کلینک ہائی الرٹ،100بلڈ بیگز،دس دس اضافی بیڈزسٹینڈ بائی رکھنے کاحکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کی جانب لانگ مارچ کی کال پرپمز ،پولی کلینک ہائی الرٹ، 100بلڈ بیگز، دس دس بستر سٹینڈ بائی رکھنے کاحکم جاری کر دیاہے۔

اس بارے میں جاری سرکلر کے مطابق پمز ہسپتال کو 30 ستمبر تک ہائی الرٹ پر رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، ہائی الرٹ کے دوران پمز ہسپتال میں ایمبولینسز کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ہسپتال ڈاکٹر شرجیل ظہیر ہنگامی صورتحال کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیاگیاہے۔

پمز ہسپتال کے کلینیکل و نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کو اسٹیشن پر موجود رہنے، ضروری عملے کی 24 گھنٹے دستیابی اور ڈیوٹی روسٹرز اپ ڈیٹ رکھنے کا حکم دیا گیاہے۔ایمرجنسی،آئی سی یو،آپریشن تھیٹر،ٹراما،نرسنگ،ڈائیگناسٹک،بلڈ بینک اور فارمیسی سروسز مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں مذیدکہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر مریضوں کی آمد کی صورت میں اضافی بیڈز، اسٹریچرز اور وہیل چیئرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، آکسیجن، خون، ادویات اور ضروری طبی آلات کا وافر اسٹاک رکھا جائے، ایمرجنسی اور ایمبولینس کے راستے ہر وقت کلیئر رکھے جائیں اور سیکیورٹی سخت رکھی جائے۔

ہائی الرٹ کے دوران طبی رخصت کے سوا عملے کی تمام چھٹیاں محدود کر دی گئیں، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، جنرل سرجری اور اورل اینڈ میکسیلو فیشل سرجری کے زیادہ سے زیادہ عملے کو آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال پولی کلینک کو بھی ہائی الرٹ رکھنے کاحکم جاری کردیاگیاہے۔

اسپیشلسٹس،میڈیکل افسران اورنرسنگ اسٹاف کواسٹیشن نہ چھوڑنے،بلڈ بینک کو کم از کم 100 خون کے بیگز کا ذخیرہ یقینی بنانے اور تمام ایمبولینسز کو ڈرائیورز سمیت ہر وقت تیار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایمرجنسی میں مرد و خواتین کے لیے 10، 10 بستر مختص رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈاکٹر تنویر افسر ملک ہنگامی انتظامات کے لئے فوکل پرسن مقررکیا گیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین