کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 22 سے 24 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا۔نمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے ہورہا ہے۔
جس میں 800 سے زائد بوتھ، 3 ہزار 500 عالمی برانڈز اور 75 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء شرکت کریں گے، 350 سے زائد عالمی مندوبین، سرمایہ کار اور 850 سے زائد حکومتی رہنما بھی ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
تین روزہ ایونٹ میں سرمایہ کاری رابطوں، کاروباری ملاقاتوں، اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور اسٹارٹ اپس پر خصوصی سیشنز منعقدکئے جائیں گے۔

































