ایف بی آر نے سوشل میڈیا سے پیسہ کمانےوالوں کے ٹیکس رولز میں ترمیم کردی

  • اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سوشل میڈیا سے پیسہ کمانے والوں کے لئے ٹیکس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے جمع کرانے کاٹیکس کانیاطریقہ کاروضع کردیاہے۔

ٹیکس کے لئے سوشل میڈیا آمدن میں سے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ 30 فیصد تک کٹوتی ہو گی۔کم از کم قابلِ ٹیکس آمدن کا حساب مجموعی آمدن میں سے قابلِ قبول اخراجات نکال کر کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں نیا چیپٹر شامل کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نئے قواعد پاکستان میں سوشل میڈیاسے آمدن حاصل کرنے والے رہائشی افراد پر لاگوہوں گے۔

اصل آمدن مقررہ حد سے کم ہونے کی صورت میں کم آمدن کا ثبوت کمشنر کو دینا ہو گا۔ سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدن کا حساب ویوز اور حقیقی آمدن کی بنیاد پر ہو گا۔

سوشل میڈیا آمدن کا حساب فی ہزار ویوز کی آمدن کے ذریعے بھی کیا جائے گا۔ حقیقی طور پر ملنے والی آمدن نقد یا کسی اور شکل میں ہو تو اسے بھی حساب میں شامل کیا جائے گا۔

ایڈوانس ٹیکس ہرسہہ ماہی میں ادا کرنا ہو گا۔ریٹرن میں ڈیکلریشن انکم ٹیکس ریٹرن میں الگ حصہ میں سوشل میڈیا کی آمدن ظاہر کرنی ہو گی۔اگر آمدن کم بتائی توکمشنر درست کرسکتا ہے۔ قانون کا اطلاق سوشل میڈیاپلیٹ فارم،سوشل میڈیا کانٹینٹ،ریمنریٹو کانٹینٹ پرہو گا۔نئے رولزکے تحت سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس جمع کرانا لازمی کردیاگیاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین